26-May-2022 غیر عنوان -
"کیا ہے رب نے اونچا مرتبہ تاج الشریعہ کا"
🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿🌿
https://youtu.be/KckpHvCzhbY
✍️کلام۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی
آڈیو ریکارڈنگ...
🎙️ آواز۔ قاری مغیث رضا قادری...
❣️❣️❣️
نہ چھوڑیں گے کبھی ہم راستہ تاج الشریعہ کا
ہیں خوش قسمت ملا ہے سلسلہ تاج الشریعہ کا
ہیں سب فتنوں پہ غالب وارثِ علمِ رَضا تنہا
ہیں سب نازاں ہے ایسا حوصلہ تاج الشریعہ کا
چھُپا کر داغ رخ کے بھاگ جائے گا ہر اِک نجدی
دکھاؤگے اسے جب آئِنہ تاج الشریعہ کا
سُکوں پاتا ہے ہر دِل اُن کے روضے کی زیارت سے
بتا دو غم کے ماروں کو پتہ تاج الشریعہ کا
وہی مہمانِ کعبہ ہیں وہی ہیں فخرِ ازہر بھی
کوئی ثانی نہیں مِل پائے گا تاج الشریعہ کا
رضا والے ہیں، غداروں سے کیا رشتہ بھلا اپنا
وہی اپنا ہے جو ہے با وفا تاج الشریعہ کا
اگر بوجہلیوں میں دم ہے آئے گفتگو کر لے
کہ سگ محفل میں ہے آیا ہُوا تاج الشریعہ کا
گزاری عمر ساری سُنّتِ شاہِ رسالت پَر
بہارِ باغِ جنت ہے کَدَہ تاج الشریعہ کا
طبیبو! تھام کر تم نبض میری مضمحل کیوں ہو
میں عاشق ہوں، ہے دِل کو عارضَہ تاج الشریعہ کا
اگر ہو اُن کے دامن، میں یقیناً بخشے جاؤ گے
رسولِ پاک سے ہے رابطہ تاج الشریعہ کا
شبِ غم میں مسرت کی کرن آئے نظر کوئی
مِرے احباب چھیڑو تذکرہ تاج الشریعہ کا
شرابِ عشقِ شہ سے ہوتے ہیں سرشار تشنہ لب
بریلی میں ہے پیارا میکدہ تاج الشریعہ کا
نہ ہو پائے کبھی پھر متحد اِس شان سے آیا
زمینِ صلح کل پَر زلزلہ تاج الشریعہ کا
یہ ممکن ہی نہیں مچلے نہ دِل عشاق کا اُن کے
بیاں ہو جب کسی جا واقعہ تاج الشریعہ کا
کرو شکرِ خدا توصیفؔ! ہو اُن کے غلاموں میں
کِیا ہے رب نے اونچا مرتبہ تاج الشریعہ کا
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
کدہ۔۔۔۔۔۔ٹھکانہ
عارضہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرض
°°°°°°°°
✍️از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
+91 9594346926
Saba Rahman
28-May-2022 07:12 PM
Nyc
Reply
Shnaya
28-May-2022 01:46 PM
👏👌
Reply
Reyaan
28-May-2022 09:38 AM
👏👌
Reply